Monday, 27 November 2017

کمر کے درد کا علاج (Kamer Dard Ka Ilaj)

کمر کے درد کا علاج


کمر کا درد ایک بہت عام تکلیف ہے  اس سے ہر کویَ متاثر ہوا ہے۔ خاص کر بیٹھ کے کام کرنے والےاس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ کمرکے درد کا علاج بہت آسان ہے کمر کے درد کے لےَ بے شمار دوایَاں استعمال کی جاتی ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔


Brufen
Brexin
Fenac
Ponstan

مضر اثرات


متلی، قے، بے چینی، گھبراہٹ
پیٹ گڑبڑ، معدے کی جلن
لمبے عرصے تک کھانے سے معدے میں السر کا ہونا

احتیاط


کمردرد کے لےَ دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورہ سے لیں۔
کویَ بھی دوا زیادہ لمبے عرصے کے لےَ استعمال نہ کریں۔
پیٹ میں جلن ہونے کی صورت میں دوا کا استعمال روک دیں۔

دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت


کمر درد سے ہر کسی کا پالا پڑتا ہے۔ زیادہ دیرتک بیٹھ کر کام کرنے والے آفس ورکرز اس کا جلدی شکار ہوتے ہیں۔ اچانک ہونے والا کمردرد کچھ دیر آرام کرنے سے خودبخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن لمبے عرصے تک رہنے والا کمر دردجو کس بیماری کی وجہ سے ہو یعنی شیاٹیکایا کویَ انفکشن وغیرہ ہوتو اس کے لےَ ضروری یہ ہے کے تشخیص کی جاےَ تاکہ کمر درد کا باعث بننے والی بیماری کا علاج کیا جاسکے۔
کمر درد کے لےَ مختلف دوایَاں تجویز کی جاتی ہیں۔ یہ دوایَں درد دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لیکن دوا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

آسان اور متبادل علاج


کمر درد کے لےَ سب سے پہلے ضروری ہے کہ آفس ورکرزیہ دیکھیں کہ ان کے بیٹھنے کے انداز میں خرابی تو نیہں۔ اگر کرسی ٹھیک نہیں ہے تو آپ کو زیادہ جُھک کر کام کرنا پڑے گا۔ کمر کے درد سے چھٹکارا پانے کے لےَ مندرجہ ذیل آزمودہ نسخہ پر عمل کریں۔
آپ کا بستر سخت ہونا چاہیے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ زمین پر    آرام کیا جاےَ ےیعنی سویا جاےَ۔ یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اس سے کمر سیدھی رہتی ہےاور درد بھی کم ہو جاتا ہے۔
صحت و تندرستی حاصل کرنے کا قدرتی ذریعہ صرف قدرتی غذاوَں کا استعمال ہے۔

کھانے میں کھٹی اور گھی والی چیزیں استعمال نہ کریں۔
سوجی اور ادرک کا حلوہ بنا کر استعمال کریں۔
انجیر کھایَں۔
شدید درد میں انجیر کے درخت کی چھال کی راکھ سرکہ میں حل کرکے کمر پر ہلکی مالش کریں۔

طبِ نبویؐ:


کمردرد، سردرد، سینہ میں طاقت پیدا کرنے کے لےَ بکرے کی پٹھ کا گوشت مفید ہے کیونکہ یہ زود ہضم ہے۔